وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان سینئر صحافی سجاد ترین کی والدہ کی فاتحہ خوانی کیلئے ان کی رہائش گاہ گئے

جمعرات 23 فروری 2017 19:57

وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان سینئر صحافی سجاد ترین کی والدہ کی فاتحہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان جمعرات کو سینئر صحافی سجاد ترین کی والدہ کی فاتحہ خوانی کیلئے ان کی رہائش گاہ گئے۔ وزیرِ داخلہ نے مرحومہ کے ایصال ثواب اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

(جاری ہے)

والدہ کی وفات پر سینئر صحافی سجاد ترین سے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ والدین میں سے کسی کا بھی انتقال یقیناً ناقابل تلافی نقصان ہے تاہم اللہ تعالیٰ ان کو اس مشکل گھڑی اور اس دکھ کو برداشت کرنے کا صبر اور حوصلہ عطا کرے۔ وہ کچھ دیر سجاد ترین کے ساتھ رہے۔

متعلقہ عنوان :