ہمدان ہولڈنگز ایبک پولو کپ کے سلسلے میں دو اہم میچز کھیلے جائیں گے

جمعرات 23 فروری 2017 19:52

لاہور۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ہمدان ہولڈنگز ایبک پولو کپ 2017ء کے سلسلے میں دو اہم میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں ماسٹر پینٹس (بلیک) کا مقابلہ اتحاد ٹیکسٹائلز سے جبکہ دوسرے میچ میں باڑیز کا مقابلہ ماسٹر پینٹس /نیوایج ٹیم سے ہوگا۔ لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی ممبر عمر نیازی کا کہنا تھا کہ پولو سیزن انتہائی عروج پر چل رہا ہے۔

میچز دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد بھی گرائونڈ میں آرہی ہے جو خوش آئند بات ہے۔ دونوں میچز انتہائی کانٹے دار ہوں گے۔

(جاری ہے)

جیتے والی ٹیمیں مین فائنل کھیلیں گی جبکہ ہارنے والی ٹیمیں سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائیں گی۔ ماسٹر پینٹس (بلیک) کی ٹیم میں محمد عامر صوفی، بلال حئی، احمد علی ٹوانہ اور مارکیلو پاسکل جبکہ ریزرو میں محمد حارث صوفی، اتحاد ٹیکسٹائلز میں ممتاز عباس، راجہ تیمور ندیم، ثاقب خان خاکوانی اور گائے گبرٹ شامل ہیں۔

پول بی میں ماسٹر پینٹس /نیوایج کی ٹیم میں فاروق امین صوفی، عدنان جلیل اعظم، حسام علی حیدر اور خوان کروز لوساڈا جبکہ باڑیز کی ٹیم میں نفیس باڑی،حمزہ مواز خان، راجہ سمیع اللہ اور جارج میرک شامل ہیں جبکہ ریزرو میں جمیل الرحمان باڑی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :