ڈیفنس دھماکہ میں7 افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہوئے، گلبرگ میں کسی قسم کا کوئی دھماکہ نہیں ہوا، عوام افواہوں پر تو جہ نہ دیں، ڈی سی لاہور

جمعرات 23 فروری 2017 19:02

ڈیفنس دھماکہ میں7 افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہوئے، گلبرگ میں کسی قسم کا ..
لاہور۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ ڈیفنس دھماکہ میں 7 افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہوئے ،زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات دی جارہی ہیں، گلبرگ میں کسی قسم کا کوئی دھماکہ نہیں ہوا ہے، عوام افواہوں پر تو جہ نہ دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہسپتالز میں آنے والے زخمیوں کو فوری طور پر بہترین طبی امداد دی جائے، ڈی سی نے دھماکہ کے فوری بعد جائے حادثہ کا دورہ کیا اور تما م تر معاملات کا جائزہ لیا،انہوں نے ہسپتالوں میں جاکر زخمیوں کی عیادت بھی کی، اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیفنس دھماکہ میں7افراد جاں بحق ہوئے ہیںجبکہ 37افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو بہترین طبی سہولیات دی جارہی ہیں،انہوں نے کہا کہ گلبرگ میں کسی قسم کا کوئی دھماکہ بھی نہ ہوا ہے اور عوام الناس افواہوں پر تو جہ نہ دیں۔

متعلقہ عنوان :