عمران فاروق قتل کیس ،مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ہذف کرنے بارے درخواست پر فیصلہ نہ سنایا جا سکا

جج کی طبیعت ناسازی کے باعث کیس کی سماعت 9مارچ تک ملتوی

جمعرات 23 فروری 2017 18:49

عمران فاروق قتل کیس ،مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ہذف  کرنے بارے درخواست ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) نعمران فاروق قتل کیس میں مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ہذف کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ نہ سنایا جا سکا،جج کی طبیعت ناسازی کے باعث کیس کی سماعت 9مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

عمران فاروق قتل کیس کی سماعت اسلام آباد کی انسدادہشتگردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زہدی نے کی،،دوران سماعت عدالت کی جانب سے ریمارکس دیئے گئے کہ عدالت تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی،،بعد ازا انسدادہشتگردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زہدی کی طبعیت ناساز ہونے کے باعث دائر درخواست پر فیصلہ نا سنایا جا سکا،،عدالت کی جانب سے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات کو ہذف کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلے کے لیے 9 مارچ مقرر کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :