فیصل آباد: مختلف ٹریفک حادثات میں6افراد جاںبحق ہو گئے

جمعرات 23 فروری 2017 18:45

فیصل آباد: مختلف ٹریفک حادثات میں6افراد جاںبحق ہو گئے
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) شہر اور گردونواح میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں6افراد جاںبحق ہو گئے ، آن لائن کے مطابق چیچہ وطنی کارہائشی 46سالہ نذیر ولد رمضان عزیزوں سے ملنے آیا تھا جسے کینال روڈ پر سڑک کراس کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار نے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا ، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقہ 315گ ب کی 32سالہ رخسانہ، سرگودھا کا 30سالہ عثمان ، دیپال پور کی 25سالہ کبریٰ ، سرگودھا جما چکیاں کا 6سالہ احسن اور قائد آباد خوشاب کا 36سالہ میاں محمد ٹریفک حادثات میں زخمی ہو گئے تھے ، جو دوران علاج الائیڈ ہسپتال میں جان کی بازی ہار گئے ، ہسپتال انتظامیہ نے نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :