فیصل آباد:پنجاب حکومت کی تمام کوششوں کے باجود پٹوار کلچرکا خاتمہ نہ ہوسکا

جعلی اشٹام کے ذریعے شہری سے زمین ہتھیانے والے پٹواری کیخلاف انٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر لیا رواں ماہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی بلاول ابڑو نے دو پٹواریوںکو سرکا ری اراضی پر قبضہ کرانے کے الزام معطل کردیا تھا

جمعرات 23 فروری 2017 18:30

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) پنجاب حکومت کی تمام کوششوں کے باجود پٹوار کلچرکا خاتمہ نہ ہوسکا، جعلی اشٹام کے ذریعے شہری سے زمین ہتھیانے والے پٹواری کیخلاف انٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر لیا گیا‘ جبکہ اس قبل رواں ماہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی بلاول ابڑو نے دو پٹواریوںکو سرکا ری اراضی پر قبضہ کرانے کے الزام معطل کردیا تھا، آن لائن کے مطابق گوبند پورہ کے رہائشی شبیر احمد ولد بشیر احمد کی طرف سے درج کروائے گئے مقدمہ میں موقف اختیار کیا ہے کہ پٹواری راناناظر حسین نے محمد رشیداور ہمایوں وغیرہ کے ساتھ ملکر جعلی اشٹام تیار کرتے ہوئے میری زمین ہتھیانے کے ساتھ ساتھ بیانہ کیلئے دی گئی رقم ساڑھے چار لاکھ روپے بھی ہتھیالی ہے جس پر الزام ثابت ہونے پر انٹی کرپشن تھانہ میںمقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیںاسسٹنٹ کمشنر سٹی بلاول ابڑو نے شوکت حیات گل اور تنویر احمد دونوں پٹواریوں کو سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا سے ساز باز ہو کر قبضہ کرانے کے الزام پر معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات شروع کر ریھی ہے

متعلقہ عنوان :