رینجرز کے چاک و چوبند دستے فیصل آباد پہنچ گئے

پولیس اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے رات گئے کئی علاقوں میں آپریشن،سات مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردیں آپریشن بعد بعض سیاستدانوں کے’’چہیتے‘‘ اور ’’جرائم پیشہ افراد‘‘ کے سر پرست زیر زمین چلے گئے ، بعض پکڑے جانے کے ڈر سے ملک فرار ، ذرائع

جمعرات 23 فروری 2017 18:30

رینجرز کے چاک و چوبند دستے فیصل آباد پہنچ گئے
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) رینجرز کے چاک و چوبند دستوں کے فیصل آباد کے پہنچنے گئے ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے رات گئے کئی علاقوں میں آپریشن ،تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ میں سدھو پورہ میںمشکوک افراد کی تلاش کے سلسلہ میں گھر گھر کی تلاشی کے 7مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی، آپریشن بعد بعض سیاستدانوں کے’’چہیتے‘‘ اور ’’جرائم پیشہ افراد‘‘ کے سر پرست زیر زمین چلے گئے ۔

بعض پکڑے جانے کے ڈر سے ملک فرار گئے ۔ آن لائن کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح فیصل آباد میں بھی رینجرز نے اپنی ڈیوٹیاں سنبھال لی ہیں اور وہ آج سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن کا آغاز کر رہے ہیں اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے کئی ’’باخبر‘‘ اور سیاستدانوں کے چہیتے زیر زمین چلے گئے ان افراد کے کارو باری مراکز اور گھروں پر تالے پڑ چکے ہیں ‘ اطلاعات کے مطابق ان میں سے بعض نے تو ملک کو وقتی طور پر خیر آباد کہہ دیا ہے لیکن ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سیاستدانوں کے ان چہیتوں کو ’’اب‘‘ معافی نہیں ملے گی اور انہیں زمین کی تہہ سے بھی نکال لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے فوجی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان چہیتوں کو ہر حال میں پکڑ کر ان کے چہرے قوم کے سامنے لائے جائیں اور ان کی سر پرستی کرنے والے سیاستدانوں کو بھی معاف نہ کیا جائے ۔ ، علاوہ تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ میں سدھو پورہ میں ڈی ایس پی گلبرک عابد ظفر اور ایس ایچ اوتھانہ غلام محمد آباد جمشید چشتی کا پولیس کی بھاری نفری اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے ہمراہ مشکوک افراد کی تلاش کے سلسلہ میں گھر گھر کی تلاشی لی گئی اس موقع پر 7مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی

متعلقہ عنوان :