میڈیا ہائوسز پر حملے اور اشتعال انگیز تقریر کا مقدمہ کی سماعت

سندھ ہائیکورٹ کا اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار

جمعرات 23 فروری 2017 18:18

میڈیا ہائوسز پر حملے اور اشتعال انگیز تقریر کا مقدمہ کی سماعت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا ہائوسز پر حملے اور اشتعال انگیز تقریر کا مقدمہ میں دو ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا۔ ملزم حسن عالم اور شوکت کی انسداد دہشتگردی عدالت درخواست مسترد کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی پر عدالت نے سوال کیا کہ ساجد محبوب کہاں ہیں۔

پبلک پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری نے جواب دیا کہ انہیں کمر کی تکلیف ہے وہ بیمار ہیں۔ عدالت نے کہا کہ ہمیں بھی کمر کی تکلیف ہے ، سوال کیا کہ وہ کس ہسپتال میں داخل ہیں بتایا گیا رینجرز کے ہسپتال میں داخل ہیں۔ عدالت نے سماعت 27 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر پیش نہیں ہوئے تو 50 ہزار جرمانہ عائد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :