گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کا اجلاس:آپریشن ردالفساد کا دائرہ کار بڑھانے کا مطالبہ

اجلاس میں گورننس آرڈر 2009میں ترمیم کا اختیار ،انٹی کرپشن سیل کے قیام اور علاقے میں منشیات ا ور اسلحہ سے پاک کرنے سے متعلق قرار دادیں منظور

جمعرات 23 فروری 2017 18:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) اراکین اسمبلی نے متفقہ طور پر پانچ قراردادوں کی منظوری دے دی، جمعرات کے روز سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتسان حاجی فدا محمد ناشاد کی صدارت میں شروع ہونے والے اجلاس میں ایوان نے پاک آرمی کا ردالفساد آپریشن کا دائرہ کار گلگت بلتستان تک بڑھانے، گلگت بلتستان گورننس آرڈر 2009میں ترمیم کا اختیار قانون ساز اسمبلی کو دینے، انٹی کرپشن سیل قیام عمل میں لانے، ہر تحصیل میں نادرا آفس کا قیام عمل میں لانے اور گلگت بلتستان کو منشیات اور اسلحہ سے پاک کرنے سے متعلق پانچ قراردادوں کو متفقہ طور پر منظور کر لیا، ایوان میں اراکین نے اظہار خیال کرتے ہوئے ان تمام قراردادوں پر جلداز جلد عملدرآمد کرانے پر بھی زور دیا، اراکین اسمبلی نے ملک کے مختلف حصوں میں دہشتگردی کی نئی لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بے گناہ شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیوں کی مذمت کی۔

(وقار)