نیب حکام نے فلم مالک کے پروڈیوسر عاشر عظیم کیخلاف اربوں کی کرپشن کی تحقیقات دوبارہ شروع کر دی

جمعرات 23 فروری 2017 18:09

نیب حکام نے فلم مالک کے پروڈیوسر عاشر عظیم کیخلاف اربوں کی کرپشن کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) نیب حکام نے فلم مالک کے پروڈیوسر عاشر عظیم کیخلاف اربوں روپے کرپشن کی انکوائری دوبارہ کھول دی ہے۔ عاشر عظیم سابق کسٹم کلکٹر نے سابق چیئر مین ایف بی آر اور امریکی کمپنی ایجلٹی کے ساتھ مل کر قومی خزانہ کو ایک ارب 20کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا تھا۔ نیب نے ان ملزمان کیخلاف انکوائری روکتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ وہ امریکی کمپنی ایجلٹی کے ساتھ معاملات طے کریں اور لوٹی ہوئی دولت واپس قومی خزانہ میں جمع کرادیں لیکن امریکی کمپنی نے ان ملزمان سے معاملات طے کرنے سے انکار کر دیا ہے اور ان سے مزید فنڈز کا دعویٰ کر دیا ہے۔

سابق دور حکومت میںا یف بی آر کے چیئر مین اور کسٹسم ڈائریکٹر ایم سی سی کراچی نے امریکی کمپنی سے سپیشل سوفٹ ویئر کی تیاری اور دیگر امور کے لئے معاہدہ کیا تھا بعد میں عماہدے کو قومی خزانہ پر ڈاکہ قرار دے کر سکینڈل میں ملوث ایف بی آر کے سات اعلیٰ افسران کیخلاف تحقیقات نیب نے شروع کی۔

(جاری ہے)

اس سکینڈل میں ایف بی آر کے سابق چیئر مین بھی شامل ہیں اور فلم مالک سے شہرت حاصل کر نے والے کسٹم کلکٹر عاشر عظیم بھی شامل ہیں۔ فلم مالک کا موضوع بھی کرپشن تھا جس پر عدالت نے پابندی عائد کر دی تھی جوکہ بعد میںہٹا دی گئیلیکن اب مالک فلم کے پروڈیوسر کرپشن پر جوابدہ ہیں۔۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :