گلگت سمیت دیگر شہروں میں آ مد رفت کے مسائل حل کر نے کیلئے وفاقی حکو مت خطیر رقم فراہم کر رہی ہے، محمد اقبال

جمعرات 23 فروری 2017 18:01

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء)صو با ئی وزیر تعمیرات و قانون ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام کو سہولیات بہم پہنچانے کے لیئے ان کا ادارہ منظم طریقے سے کام کر رہا ہے۔گلگت سمیت دیگر شہروں میں آ مد رفت کے مسائل حل کر نے کیلئے وفاقی حکو مت خطیر رقم فراہم کررہی ہے ۔سڑکوں کے نظام کو بہتر بنا نے کیلئے گلگت شہر میں ٹریفک کا ون وے متعارف کررہے ہیں ، اہم اور مصروف چوکوں پر ٹریفک سگنل نصب کررہے ہیں ، سڑکوں کی تعمیر اور بحا لی کے جا مع منصوبہ پر جلد کا م کا آغاز ہو گا ۔

جگلوٹ سکردو روڑ پر مارچ سے کا م شروع ہورہا ہے،اس کے بعد سکردو اور گلگت کا سفر آسان ہو جائے گا اور بلتستان کی عوام کا دیرینہ مطالبہ بھی پورا ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

حکومت کی اس روڈ کی اہمیت اور افادیت کا بخوبی احساس ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اس کی تعمیر معیاری انداز میں کی جائے۔ سکردو روڈ بین الا قوامی معیار اورڈیزائن کے مطابق بنائی جائے گی۔ انہو ں نے کہا کہ نلتر ایکسپریس وے اور غذر ایکسپریس وے کی تعمیر بھی جلد شروع ہو گی اور یہاں کے عوام کو بہتر سفری سہو لیات میسر آئے گی ،سڑکوں کی تعمیر سے ملکی وغیرہ ملکی سیاحوں کی آ مد میں بھی اضافہ ہوگا ۔

جس سے گلگت بلتستان کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو نگے ۔ صوبائی حکومت اپنے وعدے پورے کرے گی اور ہمارے دور میں یہ تمام منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہمارے دور سے پیشتر کسی بھی حکومت نے اتنے بڑے منصوبوں کا اپنی ترجیحات میں کبھی شامل نہیں کیا جس کی بنا ء پر یہاں انفراسٹرکچر کا معیار ابتر تھا، اب ہماری حکومت ان تمام منصوبوں پر تیزی سے کام کرے گی، مارچ کے بعد خطے میں تعمیراتی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے گا اور موجودہ سال میں بڑے منصوبے تکمیل کو پہنچیں گے۔