سعودی عرب اور یونان کے درمیان باہمی تعلقات کے نئے دور کا آغاز

جمعرات 23 فروری 2017 18:01

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) سعودی عرب کے فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کے ساتھ یونان کے صدر پروکوپس پاولوپولوس نے ریاض میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی مابین باہمی تعلقات اور تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی ۔ یونان کے سفیر پولی کرونس پولی کرونیو نے عرب نیوز کو بتایا کہ یہ ایک تاریخی دورہ ہے ،دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اور تقریباً تمام مسائل پر ایک جیسے اصول پر عملدرآمد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران صدر پروکوپس پاولوپولوس نے سعودی شاہ سلمان سمیت سنیئر حکام کے ساتھ ملاقاتیں کی اور یہ ملاقاتیں دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو مضبوط کرنے کے نئے دور کے لئے راہ ہموار کرنے کے لئے بہت خوشگوار ہیں ۔

(جاری ہے)

یونان کے سفیر کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں دونوں ممالک کے مابین ٹیکنالوجی اور سائنٹیفک شعبوں میں تعاون کے فروغ اور سیٹیلائٹ ٹیکنالوجی اور اس کی افادیت کے حوالے سے معاہدوں پر دستخط کئے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ دونوں حکومتوں کے درمیان وزارتی کمیٹی بھی قائم کی گئی جومتعدد زیر التواء معاملات کے حل کے لئے کام کرے گی۔یونان سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن الائس اینڈرونیکوس کلوویٹوس کا کہنا ہے کہ یونانی صدر نے گلف کوآپریشن کونس (جی سی سی) کے سیکرٹری جنرل عبدالطیف الزایانی سے بھی ملاقات کی ۔ملاقات میںجی سی سی اور یورپ کے درمیان تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی ۔صدر نے اپنے دیگر وفد کے ہمراہ کنگ عبدالعزیزسٹی فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(کے اے سی ایس ٹی) کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے کے اے سی ایس ٹی کے صدر شہزادہ ترکی بن سعود بن محمد سے ملاقات کی اور ادارے کی سرگرمیوں اور تحقیقی منصوبوں بارے بریفنگ دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :