آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ، ایف سی نے لورالائی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الاحرار کے وہاب ذخبیل گروپ کی طرف سے چھپائی گئی 23 خود ساختہ بارودی سرنگیں بر آمد

جمعرات 23 فروری 2017 17:55

آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ، ایف سی نے  لورالائی میں دہشتگردی ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری،فرنٹیرکور بلوچستان اور انٹیلیجنس اداروں نے مشترکہ کاروائی کر کے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فرنٹیرکور بلوچستان اور انٹیلیجنس اداروںنے لورالائی کے نزدیک کلی شاہ کاریز میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الاحرار کے وہاب ذخبیل گروپ کے دہشتگردوں کی اطلاع پر مشترکہ کاروائی کر کے 23 خود ساختہ بارودی سرنگیں برآمد کر کے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق دہشتگرد ان کی مدد سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور لورالائی یونیورسٹی کے طلبہ کی بسوں کا نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔