Live Updates

تحریک انصاف فوجی عدالتوں کی توسیع کی مجوزہ آئینی ترمیم کے معاملے پر بائیں بازو کی جماعتوں کے کیمپ میں چلی گئی

ترمیم کو اصل شکل میں منظور کرانے کیلئے کوشاں ،پیپلز پارٹی ‘ اے این پی اور ایم کیو ایم کا ساتھ دینے کیلئے کمر بستہ ہو گئی

جمعرات 23 فروری 2017 17:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی دوسری بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف فوجی عدالتوں کی توسیع کی مجوزہ آئینی ترمیم کے معاملے پر بائیں بازو کی جماعتوں کے کیمپ میں چلی گئی ، یہ جماعت بھی ترمیم کو اصل شکل میں منظور کرانے کے لئے کوشاں ہے ‘ پیپلز پارٹی اے این پی اور ایم کیو ایم کا ساتھ دینے کیلئے کمر بستہ ہو گئی ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کو شبہ ہے کہ ترمیم سے مذہب اور مسلک کے الفاظ نکالنے پر اس ترمیم کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ان تحفظات اور جمعیت علماء اسلام (ف) سے اپنی دیرینہ رقابت کی وجہ سے اس معاملے پر تحریک انصاف بائیں بازو کے کیمپ میں چلی گئی ہے۔ پیپلز پارٹی سمیت تمام بائیں بازو کی جماعتیں فوجی عدالتوں کی توسیع کیلئے سابقہ 21 ویں ترمیم کو اصل شکل میں نئے مسودے میں شامل کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں اور تحریک انصاف بھی پیپلز پارٹی ‘ عوامی نیشنل پارٹی اور ایم کیو ایم کی ہمنوا بن گئی ہے۔ …(رانا+اع )
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات