افغانستان، ہلمند میں بمباری سے 11 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے

جمعرات 23 فروری 2017 17:46

لشکر گاہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں طیاروں کی بمباری سے کم از کم از کم 11 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ذرائع ابلاغ نے افغان صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے حوالہ سے بتایا کہ طیاروں نے طالبان کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے دوران ہلاک ہونیوا لوں میں طالبان کمانڈرز ملا ذہین اور ملا غازی بھی شامل ہیں جبکہ دو دیگر طالبان فضائی حملے میں زخمی بھی ہوئے ہیں ۔