ارسلان قریشی کو چیف کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ مقرر کر دیاگیا

جمعرات 23 فروری 2017 17:08

کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) صدر مسلم ن یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی ملک وسیم اعوان اور جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی جاسم کنول راہی نے پارٹی خدمات کے صلہ میں صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کلر سیداں ارسلان قریشی کو چیف کوآرڈینیٹر یوتھ ونگ مقرر کر دیا ہے جبکہ ان کی جگہ وائس چیئرمین یوسی بھلاکھر راجہ طلال خلیل کو صدر یوتھ ونگ تحصیل کلر سیداں نامزد کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں دونوں عہدیداران کو نوٹیفیکینش جاری کر دیئے گئے ہیں اس موقع پر ارسلان قریشی نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ چوہدری نثارعلی خان کے دست و بازو بنیں گے یوتھ ونگ آمدہ جنرل الیکشن میں چوہدری نثارعلی خان کی کامیابی کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی میں ضلعی قیادت کی جانب سے اس اعتماد پر ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں ن لیگ یوتھ ونگ جاسم کنول راہی کی قیادت میں تحصیل کلر سیداں کی سیاست میں بھر پور کردار ادا کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :