وزیر اعظم محمد نواز شریف کی وجہ سے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری آرہی ہے،مائزہ حمید

جمعرات 23 فروری 2017 16:12

وزیر اعظم محمد نواز شریف کی وجہ سے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری آرہی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مائزہ حمید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کاری پاکستان میں آرہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکیل اپنے دلائل کے حوالے سے خود کہہ چکے ہیں کہ یہ ایک مٹیریل ہے جبکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کے وکیل نے مستند دلائل عدالت عظمی میں جمع کرائے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کاری پاکستان میں آرہی ہے اور اب ایک مرتبہ پھر وزیراعظم ترکی میں موجود ہیں اور مزید سرمایہ کاری لا رہے ہیں جس میں پاکستان اور اس کے عوام کی بہتری ہے۔ مائزہ حمید نے کہا کہ عمران خان خیبر پختونخوا میں غیر ملکی سرمایہ کاری لا کر دکھائیں۔

متعلقہ عنوان :