وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی لاہور میں ڈیفنس مارکیٹ بم دھماکہ کی مذمت ، واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 23 فروری 2017 16:07

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی لاہور میں ڈیفنس مارکیٹ بم دھماکہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے لاہور میں ڈیفنس مارکیٹ بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری ایک بیان میں انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیر داخلہ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔