امریکا میں شرپسندوں کا یہودیوں کے قبرستان پر حملہ ‘ قبریں اکھاڑ دیں‘کتبے توڑدیئے‘قبرستان کی بحالی کے لیے مسلمانوں کی 91 ہزار امریکی ڈالر سے زائد فنڈ جمع

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 23 فروری 2017 15:26

امریکا میں شرپسندوں کا یہودیوں کے قبرستان پر حملہ ‘ قبریں اکھاڑ دیں‘کتبے ..
سینٹ لوئس(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 فروری۔2017ء) امریکا میں شرپسندوں کی جانب سے یہودیوں کے قبرستان کی توڑی گئی قبروں کی تعمیر کے لیے مسلمانوں نے 91 ہزار امریکی ڈالر سے زائد فنڈ جمع کر کیا۔چندہ مہم چلانے والی مسلمانوں کی تنظیم کا کہنا تھا کہ فنڈز ضرورت سے چار گنا زیادہ ہیں، مگر وہ پھر بھی فنڈز اکٹھے کرنے کا کام جاری رکھیں گے،تاکہ مستقبل میں امریکا کے دیگر شہروں میں یہودی قبرستانوں کی تعمیر کی جاسکے۔

امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ریاست میزوری کے شہر سینٹ لوئس میں نامعلوم شرپسند افراد نے ایک صدی پرانے یہودیوں کے قبرستان کی 170 قبریں مسمار کردی تھیں۔شرپسندوں نے قبروں کے قطبوں اور حفاطتی دیواروں کو توڑ دیا تھا، جس کے بعد اظہار یکجہتی کے لیے مسلمان برادری یہودیوں کے ساتھ اٹھ کھڑی ہوئی۔

(جاری ہے)

یہودی قبروں کی دوبارہ مرمت اور بحالی کے لیے سلیبریٹ مرسی نامی ایک غیر منافع بخش مسلمانوں کی تنظیم نے آن لائن فنڈ کی اپیل کی تھی۔

فنڈز اکھٹے کرنے والی تنظیم کے منتظمین لنڈا سارسور اور طارق المسیدی کے مطابق اپیل کے بعد 3 ہزار افراد نے 22 فروری تک 91 ہزار 583 ڈالر کے فنڈز دیئے۔رپورٹس کے مطابق گروپ نے قبروں کی دوبارہ تعمیر کے لیے 20 ہزار امریکی ڈالر کے فنڈز کی ضرورت کا اعلان کیا تھا، تاہم انہیں ضرورت سے چار گنا زیادہ فنڈز ملے ہیں۔یہودیوں کے قبرستان میں توڑ پھوڑ ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے، جب امریکا بھر میں موجود یہودی کمیونٹی سینٹرز کو بم دھماکوں کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں، ان سینٹرز کو گزشتہ ہفتے خط لکھ کر دھمکیاں دی گئی تھیں۔

اینٹی ڈیفیمیشن لیگ (اے ڈی ایل) نامی یہودیوں کے ایک مشاورتی گروپ کے مطابق نیویارک میں موجود ان کے نیشنل ہیڈکوارٹر سینٹر کو بم کی دھمکی ملی تھی، تاہم بعد ازاں اسے کلیئر قرار دیا گیا۔واقعے کے بعد امریکی نائب صدر مائیک پینس نے متاثرہ قبرستان کا دورہ کیا جبکہ رضاکاروں اور عہدیداروں کو قبرستان کی صفائی کے احکامات دئیے۔اس موقع پر مائیک پینس کا کہنا تھا کہ تشدد پسند، مجرموں، تنگ نظر اور یہودی مخالفین کی امریکا میں کوئی بھی جگہ نہیں ہے۔


متعلقہ عنوان :