سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی پاسپورٹ کے اجراء کے عمل کو تیز ترین بنانے کے حکومت پاکستان کے اقدام کی ستائش

جمعرات 23 فروری 2017 14:54

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی  پاسپورٹ کے اجراء کے عمل کو تیز ترین ..
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے پاسپورٹ کے اجراء کے عمل کو تیز ترین بنانے کے حکومت پاکستان کے اقدام کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے لوگوں کی پاسپورٹ کے حصول میں درپیش مشکلات میں کمی آئے گی ۔ جمعرات کو سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے پاکستانی حکومت کی طرف سے ون ونڈو ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کھولنے کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہر اور حکومتی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عوام کوپاسپورٹ کے حصول کی قطاروں سے نجات ملے گی اور پاکستانیوں کے لئے پاسپورٹ کا حصول آسان ہو جائے گا۔

سعودی عرب میں کام کرنے والے ایک میڈیا پروفیشنل غفار خان نے کہا ہے کہ بیرونی ممالک جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کی سہولت کے لئے یہ بڑا اچھا فیصلہ ہے اور اب پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے حصول کے لئے طویل قطاروں میں کھڑا ہو کر انتظار نہیں کر نا پڑے گا بلکہ وہ بڑے باوقار طریقے سے پاسپورٹ بنواسکیں گے ۔

(جاری ہے)

اور کم از کم اسلام آباد کی حد تک پاکستانیوں کے لئے پاسپورٹ کا حصول نہایت آسان ہو جائے گا۔

کیونکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار احمد اسلام آباد میں ایگزیکٹو پاسپورٹ دفتر کا افتتاح کر چکے ہیں ۔ اور آنے والے مہنیوں میں مزید پاسپورٹ دفاتر اور نادارا کے میگا مراکز پاکستان بھر میں قائم کئے جائیں گے ۔ آئی ٹی کے پاکستانی پروفیشنل فرید حقانی نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو پاسپورٹ دفاتر سے تیز ترین عمل کے ذریعے پاسپورٹس کا اجراء حکومت پاکستان کا قابل ستائش اقدام ہے ۔

متعلقہ عنوان :