پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کا تعلق سرحد پارسے ہے ،ْ وزیراعظم نواز شریف

افغان صدر کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکا جائے ،ْترک صدر سے گفتگو

جمعرات 23 فروری 2017 14:54

پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کا تعلق سرحد پارسے ہے ،ْ وزیراعظم نواز ..
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کا تعلق سرحد پارسے ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے دورہ ترکی کے دور ان ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات ،ْ دہشتگردی کے خلاف جنگ سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترک صدر سے گفتگومیں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانے موجود ہیں جن کی وجہ سے پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے ترک صدر طیب اردوان سے افغانستان پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ افغان صدر کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکا جائے۔