دبئی کے ریسٹورانٹس کی انوکھی پیشکش، ’’اپنے برتن دھوئیں اور مفت کھانا کھائیے‘‘

جمعرات 23 فروری 2017 14:28

دبئی کے ریسٹورانٹس کی انوکھی پیشکش، ’’اپنے برتن دھوئیں اور مفت کھانا ..
دبئی :(اُرو پوائنٹ تازہ ترین ،23فروری 2017ء ) : دبئی میں بروز جمعرات فوڈ فیسٹیول کے دوران چند ریسٹورانٹس نے اعلان کیا ہے کہ اگر گاہک اپنے برتن خود دھوکر جائیں گے تو انہیں مفت کھانا فراہم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

خلیج ٹائمز کے مطابق23 فروری سے 11مارچ تک جاری رہنے والے اس فوڈ فیسٹیول میں غیر متوقع طور پر ریسٹوران نے اعلان کیا کہ اگر آنے والے مہمان مفت کھانا چاہتے ہیں تو انہیں اپنے برتن خود دھونا ہوں گے۔واضح رہے کہ یہ اس آفر کا اطلاق فوڈ فیسٹیول تک ہی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :