تعلیمی پیکج کی بحالی حق کی فتح ہے ‘تعلیمی پیکج کیخلاف سازش کرنے والے شرمندہ ہیں ‘پیکج غریب عوام کی امانت تھی جو ان کو مل گئی ‘حکومت آزاد کشمیر سابق حکومت کے کارناموں کو ٹارگٹ کرنے کے بجائے اپنے منیڈیٹ کے مطابق عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر ے

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر ھائر ایجوکیشن محمد مطلوب انقلابی کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 23 فروری 2017 14:15

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر ھائر ایجوکیشن محمد مطلوب انقلابی نے کہا کہ تعلیمی پیکج کی بحالی حق کی فتح ہے تعلیمی پیکج کے خلاف سازش کرنے والے آج شرمندہ ہیں پیکج غریب عوام کی امانت تھی جو ان کو مل گئی حکومت آزاد کشمیر سابق حکومت کے کارناموں کو ٹارگٹ کرنے کے بجائے اپنے منیڈیٹ کے مطابق عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر ے ‘آزاد کشمیر کے اندر تعصب اور اقرباء پروری کی بنیاد پر ہونے والی کاروائیاں زیادہ عرصہ نہیں چل سکتیں ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر ھائر ایجوکیشن محمد مطلوب انقلابی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ عوام بڑا صبر کر چکے ہیں موجودہ حکومت عوام کے غم و غصے سے ڈریں اقتدار آنی جانی چیز ہے کردار کی بنیاد پر آگے بڑھنے والے لوگ تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے محمد مطلوب انقلابی نے کہا کہ 21 فروری کا دن تاریخی اہمیت کا حامل ہے موجودہ حکومت نے تعلیمی پیکج کو منسوخ کر کے ہزاروں طلباء و طالبات کا مستقبل دائو پر لگایا عدالت کے فل بینچ نے عوامی مفاد اور آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے فیصلہ دے کر ہزاروں بچوں کا مستقبل محفوظ بنایا محمد مطلوب انقلابی نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے اظہار تشکر منانے اور نوافل ادا کر نے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :