سعودی پولیس نے سابق خاوند کی طرف سے یرغمال بنائے گئے اہل خانہ کو بازیاب کروالیا

جمعرات 23 فروری 2017 13:48

سعودی پولیس نے سابق خاوند کی طرف سے یرغمال بنائے گئے اہل خانہ  کو بازیاب ..
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) سعودی دارالحکومت ریاض میں پولیس نے سابق خاوند کی طرف سے یرغمال بنائے گئے اہل خانہ کو بازیاب کروالیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سعودی ذرائع ابلاغ نے ریاض پولیس کے حوالہ سے بتایا کہ سعودی خاتوں نے فون کال کرکے بتایا کہ اس کے سابق خاوند نے خودکار ہتھیاروں اور اسلحہ کے زور پر اسے ، بیٹی اور گھریلو خادمہ کو یرغمال بنا لیا ہے جس پر ریاض پولیس نے آپریشن کے لئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی جس نے الیریجا نامی علاقہ میں رہائشی عمارت پر چھاپہ مارا۔

اسی دوران خاتون کے سابق خاوند نے پولیس کی ٹاسک فورس پر بھی فائرنگ شروع کردی تاہم پولیس کی ٹاسک فورس نے شہری دفاع کی مدد سے حفاظتی اقدامات کرتے ہو ئے ملزم کو قابو کر لیا اور یرغمال بنائے گئے افراد کو بازیاب کروالیا ۔

متعلقہ عنوان :