پبلک اکائونٹس کمیٹی کے آئندہ ماہ اجلاسوں کے شیڈول کا اعلان

جمعرات 23 فروری 2017 13:37

پبلک اکائونٹس کمیٹی کے آئندہ ماہ اجلاسوں کے شیڈول کا اعلان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے آئندہ ماہ اجلاسوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس 7، 8 اور 9 مارچ کو پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوں گے جن کی صدارت چیئرمین پی اے سی سید خورشید احمد شاہ کریں گے۔ اجلاس میں وفاقی وزارتوں، ان کے ماتحت اداروں اور ڈویژنز کے 2013-14ء کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا۔