لاہور ، ڈیفنس میں دھماکے سے 7افراد شہید، 15زخمی ‘3حالت نازک

دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ‘درجنوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلیں تباہ ‘ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا‘ پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی ‘ بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے کو بلا لیا‘ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے ‘جائے حادثہ پر پاک فوج کے جوان پہنچ گئے

جمعرات 23 فروری 2017 13:34

لاہور ، ڈیفنس میں دھماکے سے 7افراد شہید، 15زخمی ‘3حالت نازک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں دھماکے سے 7افراد شہید اور 15زخمی ‘3حالت نازک ‘دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ‘درجنوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہو گئیں ‘ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا‘ پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی ‘ بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے کو بھی بلا لیا گیا ہے جو دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کریں گے جبکہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے‘جائے حادثہ پر پاک فوج کے جوان بھی پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس زیڈ بلاک کی مارکیٹ میں پر اسرا ردھماکے سے دھماکا ہوا جس کی زد میں آکر 7راہگیر شہد ہو گئے جبکہ دیگر 15افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے کہ جبکہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

(جاری ہے)

جائے حادثہ پر پاک فوج کے جوان بھی پہنچ گئے ہیں جبکہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور شہادتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا شدید نوعیت کا تھا جس کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ چکے ہیں جبکہ درجنوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی ہے جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے کو بھی بلا لیا گیا ہے جو دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کریں گے ایک طر ف دھماکے کے بارے میں یہ کہا جا رہا ہے کہ یہ جنریٹر پھٹنے سے ہوا مگر دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد جائے حادثہ سے بارود کی بدبو اٹھ رہی ہے تاہم ابھی تک حتمی طور پر دھماکے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ اورپولیس اہلکار دھماکے کے بارے میں پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیںکرائم سین یونٹ کے اہلکار بھی موقع پر موجود ہیںدھماکے کے بعد ڈیفنس کے سکولوں اور دیگر اداروں میں چھٹی کے اعلانات کر دیئے گئے ہیں۔