بھارت میں سفاک شخص نے بچوں کے ہاتھ کھولتے تیل میں ڈلوا دئیے

جاہل شخص نے اپنے اوپر لگا موبائل فون چوری کا الزام غلط ثابت کرنے کے لیے بچوں کے ہاتھ تیل میں ڈالے بچوں کو اسپتال لایا گیا جہاں بچوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جبکہ اپنی عدالت لگا کر فیصلہ سنانے والے ظالم شخص کو پولیس نے حوالات میں بند کردیا

جمعرات 23 فروری 2017 13:29

بھارت میں سفاک شخص نے بچوں کے ہاتھ کھولتے تیل میں ڈلوا دئیے
رتلام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) بھارت میں تشدد پسندی انتہا کو پہنچ گئی۔ ضلع رتلام میں بچوں پر موبائل فون چوری کا الزام لگا تو سچائی ثابت کرنے کے لیے ننھے منے بچوں کے ہاتھ کھولتے تیل میں ڈلوا دئے گئے۔پولیس کو خبر ملی تو بچوں کو اسپتال لایا گیا جہاں بچوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جبکہ اپنی عدالت لگا کر فیصلہ سنانے والے ظالم شخص کو پولیس نے حوالات میں بند کردیا ،میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 5 معصوم بچوں پر ان کے والد کے دوست نے موبائل فون چوری کرنے کا الزام لگا دیا۔

(جاری ہے)

روتے بلکتے بچے صفائی دیتے رہے لیکن کوئی ماننے کو تیار نہیں ہوا۔ ظالم اور سفاک دوست نے سچائی ثابت کرنے کے لیے انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔ منطق پیش کی کہ اگر بچے سچے ہیں تو کھولتے ہوئے گرم تیل میں ہاتھ ڈالیں۔ اگر بے قصور ہوئے تو گرما گرم تیل ان پر اثر نہیں کرے گا۔خود پر لگے جھوٹے الزام کو صاف کرنے کے لیے بچوں نے تیل میں ہاتھ ڈال دئے جس کے باعث ان کے ہاتھ بری طرح جھلس گئے۔ پولیس کو خبر ملی تو بچوں کو اسپتال لایا گیا جہاں بچوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جبکہ اپنی عدالت لگا کر فیصلہ سنانے والے ظالم شخص کو پولیس نے حوالات میں بند کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :