مسلم لیگ ن کو عوامی مسائل کے حل کے لئے تھینک ٹینک بنانا چاہئے‘مخدوم جاوید ہاشمی

جمعرات 23 فروری 2017 13:23

مسلم لیگ ن کو عوامی مسائل کے حل کے لئے تھینک ٹینک بنانا چاہئے‘مخدوم ..
عبدالحکیم +کبیر والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) مسلم لیگ ن کو عوامی مسائل کے حل کے لئے تھینک ٹینک بنانا چاہئے ،نریندر مودی کی پالیسیا ں بھارت کو تباہ کر دیں گی ۔لاہور شہر کو بھی صوبہ کا درجہ دیا جائے ان خیالات کا اظہار سنئیر سیاست دان و باغی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ میرا ویژن درست ثابت ہوا نئی دنیاکا سورج ابھر رہاہے اگر جمہوریت ختم ہو ئی تو امریکہ ٹوٹ جائے گا ڈونلڈ ٹرمپ اپنی مدت پوری نہیں کر سکیں گے اور آئندہ پندرہ سے بیس برسو ں میں امریکہ کا شیرازہ بکھر جائے گا بھارت بھی پندرہ سے بیس برسوں میں ٹکڑو ں میں تقسیم ہو جائے گا -ڈونلڈ ٹرمپ سابق روسی صدر گوربا چوف سے زیادہ نقصان دہ ثابت ہونگے اب معاشیات اور اقتصادیات پر نئے بلاکس بنیں گے روس اور مشرقی یورپ زیادہ عرصہ اپنے آپ کو لا تعلق نہیں رکھ سکیں گے۔

(جاری ہے)

امریکہ اور اسرائیل ایک کشتی کے مسافر ہونگے چین اورمسلم ممالک آپس میں اتحا د کریں گے افریکی ممالک کا اتحاد بنے گا ۔جنوبی امریکہ کے ممالک بھی اکھٹے ہونگے بر طا نیہ کو بالآخر سکاٹ لینڈ چھوڑنا پڑے گا ۔وہ وقت گزر گیا جب برطانیہ دو سوسال تک آدھی دنیا پر قابض رہا ۔ جاوید ہاشمی نے کہاکہ یہ تاثر بھی دیا جا رہا ہے کہ قوم کی قسمت کے فنڈز لاہور کی تز ئین و آرائش پر خرچ ہو رہے ہیں میٹرو بس اور نج ٹرین اور موٹر وے کے منصوبے عوام کی غربت کو ختم نہیں کرسکتے ۔

غربت کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے پنجاب کی آبادی سب سے زیادہ اسے مختلف صوبو ں میں تقسیم کر دیا جائے اور لاہور شہر کو بھی صوبہ کا درجہ دیا جائے انہو ں نے کہا کہ اختیارات کی مرکریت ختم کر کے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں اس کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن کو ایک تھینک ٹینک بنانا جائے جو عوام کے مسائل حل کرنے غربت ،بے روز گاری ،بھوک وا فلا س کو ختم کرنے کیلئے تجاویز دے ڈی سنٹر لائزیشن کرکے زیادہ سے زیادہ صوبے بنائیںجائیں پنجاب کو بے شک سو صوبو ں میں تقسیم کردیں مگر پاکستان کو تقسیم نہ ہونے دیںجاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ نریندر مودی کی پالیسیا ں انڈ یا کو تباہ رک دیں گی اور اسی طر ح ڈونلڈ ٹرمپ بھی اپنی مدت پوری نہیں کر سکیں گے ۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی مسلمانو ں کی مساجد میں سور اور ہندئوو ں کے مندروں میں گائے کا گوشت رکھ کر نفر ت کا اظہار کر رہے ہیں۔