ایشیائی منڈی میں خام تیل اور سونے کے نرخ میں جمعرات کو تیزی کا رجحان

جمعرات 23 فروری 2017 13:22

سنگا پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) ایشیائی منڈی میں خام تیل اور سونے کے نرخ میں جمعرات کو تیزی کا رجحان رہا۔امریکا میں خام تیل کے ذخائر میں کمی نے مارکیٹ کی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب کئے،سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج میں نیو یارک میں کنٹریکٹ کے تحت ڈبلیو ٹی آئی(لائٹ امریکی)کروڈ کی اپریل کے لئے سپلائی 50 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 54.09 ڈالر فی بیرل اور برنٹ نارتھ سی(لندن برنٹ)کروڈ کی 51سینٹ کے اضافے کے ساتھ 56.35 ڈالر فی بیرل رہی۔

(جاری ہے)

امریکی خام تیل کے ذخیرے میں 884,000 بیرل پر آگئے ہیں ان میں ایک ہفتے میں 512.7ملین بیرل کی کمی ظاہر کی گئی ہے۔ایشیاء میں سپاٹ سونے کے نرخ جمعرات کو 1,236.86ڈالر فی اونس ریکارڈ کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :