راولپنڈی میں آپریشن ردالفساد کا آغاز،11مشتبہ افراد گرفتار

یہ آپریشن ڈھوک حسو، ڈھوک رتہ ، پیر ودھائی اورکینٹ کے علاقوں میں کیا گیا

جمعرات 23 فروری 2017 12:36

راولپنڈی میں آپریشن ردالفساد کا آغاز،11مشتبہ افراد گرفتار
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء)راولپنڈی شہر میںپاک فوج اور رینجرز نے آپریشن ’’رد الفساد‘‘ کا آغاز کرتے ہوئے 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقوں،ڈھوک حسو سے 6مشتبہ افراد کو حراست میں لیا اور ڈھوک رتہ ،پیر ودھائی اور کینٹ میں پاک فوج اور رینجرز کے دستوں نے کومبنگ آپریشن میں کیا اور مجموعی طور پر 11مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آپریشن میں پاک فوج،رینجرز اور پولیس نے بھی حصہ لیا اور اس کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ڈھوک حسو سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے آپریشن کا مقصد موثر بارڈر مینجمنٹ اور ملکی سلامتی کو یقینی بنانا ہے ۔ آپریشن میں پاک فوج اور رینجرز کے اہلکاروں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔یاد رہے کہ گزشتہ روزلاہور میں ہونے والے اعلی سطح کے اجلاس میں پورے ملک میں دہشتگرددوں کیخلاف آپریشن ردالفساد شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔