دنیا کے طویل ترین سیاسی قیدی کی سابقہ سزائے قید بحال

ْ نائل البرغوثی کو 2011ء میں قیدیوں کے تبادلے کے ایک معاہدے کے نتیجے میں رہا کیا گیا تھا

جمعرات 23 فروری 2017 12:35

دنیا کے طویل ترین سیاسی قیدی کی سابقہ سزائے قید بحال
رام اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے اپنے فیصلے میں طویل عرصے تک اسرائیلی جیل میں بطورر سیاسی قید سزا کاٹنے والے فلسطینی رہ نما نائل البرغوثی کو ماضی میں دی گئی سزا بحال کردی۔ جس کے بعد انہیں دوبارہ عمر قید اور اٹھارہ سال اضافی قید کے تحت جیل بھیج دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوجی عدالت نے 33 سال جیل میں گذارنے والے نائل البرغوثی کو عمر قید اور 18 سال اضافی قید کی سزا بحال کردی ہے نائل البرغوثی کو 2011ئ میں اسرائیل اور اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے ایک معاہدے کے نتیجے میں رہا کیا گیا تھا، مگر انہیں سنہ 2014ئ میں دوبارہ حراست میں لے لیا گیا تھا۔

گینز بک کے مطابق نائل البرغوثی نے پوری دنیا میں طویل ترین عرصہ ایک سیاسی قیدی کے طور پر جیل میں گذار کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ گذشتہ روز اسرائیل کی فوجی عدالت نے ان کی سابقہ قید کی سزا بحال کرتے ہوئے انہیں دوبارہ عمر قید اور اٹھارہ سال کے لیے پابند سلاسل کردیا؂

متعلقہ عنوان :