امریکا، ٹرانس جینڈر بچوں سے متعلق اہم گائیڈ لائنز کو ختم کرنے کااعلان

سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں یہ گائیڈ لائنز متعارف کرائی گئی تھیں

جمعرات 23 فروری 2017 12:30

امریکا، ٹرانس جینڈر بچوں سے متعلق اہم گائیڈ لائنز کو ختم کرنے کااعلان
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ پبلک اسکولوں میں ٹرانس جینڈر اسٹوڈنٹس کے حقوق کے لیے متعارف کرائی جانے والی اہم گائنڈ لائنز کو ختم کرنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے ایک نیا مسودہ جاری کر دیا گیا ہے ۔ سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں یہ گائیڈ لائنز متعارف کرائی گئی تھیں، جس کا مقصد اسکولوں میں ٹرانس جینڈر بچوں کے ساتھ امتیازی سلوک کو ختم کرنا ہے۔ ان گائنڈ لائنز کے مطابق ٹرانس جینڈر بچے اپنی جنس سے مطابقت کے حوالے سے مردانہ یا زنانہ ٹوائلٹس استعمال کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :