لاہور دھماکہ ، بمبے چوپاتی کو نشانہ بنایا گیا ، ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 فروری 2017 12:15

لاہور دھماکہ ، بمبے چوپاتی کو نشانہ بنایا گیا ، ذرائع
لاہور (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2017ء) : لاہور کے علاقہ ڈیفنس کے وائے بلاک مارکیٹ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کو جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں بمبے چوپاتی ریسٹورنٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ۔ دھماکے سے چار عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ جائے وقوعہ پر پولیس اور پاک فوج کے جوان موجود ہیں۔پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی جائے وقوعہ پر طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :