نارووال شہر میں سرکاری مذبح خانے کی منتقلی کیلئے دائر درخواست پرلاہور ہائیکورٹ کی محکمہ ماحولیات پنجاب ،پنجاب فوڈ اتھارٹی سمیت دیگر فریقین سے 8 مئی کو جواب طلبی

جمعرات 23 فروری 2017 12:04

نارووال شہر میں سرکاری مذبح خانے کی منتقلی کیلئے دائر درخواست پرلاہور ..
لاہور۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے نارووال شہر میں سرکاری مذبح خانے کی منتقلی کیلئے دائر درخواست پر محکمہ ماحولیات پنجاب ،پنجاب فوڈ اتھارٹی سمیت دیگر فریقین سے 8 مئی کو جواب طلب کر لیا ۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے درخواست گزاربیرسٹر عادل کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ 2007 میں بنایا گیا سرکاری مذبح خانہ شہر کے بیچ میں آگیا ہے، جبکہ مذبح خانے کے قریب گندے پانی کے نکاسی کا بھی کوئی انتظام نہیں درخواست گزار کے مطابق سرکاری مذبح کی وجہ سے شہر میں مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت حکومت کو نارووال شہر سے مذبح خانے کی منتقل کیا جائے۔

جس پر عدالت نے دائر درخواست پر محکمہ ماحولیات ،پنجاب فوڈ اتھارٹی سمیت دیگر فریقین سے آٹھ مئی کوجواب طلب کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :