سفری پابندیوں سے متعلق ٹرمپ کانیا حکم نامہ تاخیرکا شکار،اگلے ہفتے جاری ہوگا

ٹرمپ کے امیگریشن حکم نامے کا مقصد غیرقانونی تارکین وطن کوپکڑکر ان کے آبائی ملک واپس بھیجنا ہے ،وزیرقومی سلامتی

جمعرات 23 فروری 2017 12:01

سفری پابندیوں سے متعلق ٹرمپ کانیا حکم نامہ تاخیرکا شکار،اگلے ہفتے ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) سفری پابندیوں سے متعلق امریکی صدر کانیاحکم نامہ تاخیرکاشکار ہے۔ حکم نامے کو رواں ہفتے جاری ہو نا تھا ۔ادھرامریکی قومی سلامتی کے وزیرکا نے کہاہے کہ ٹرمپ کے امیگریشن حکم نامے کا مقصد غیرقانونی تارکین وطن کوپکڑکر ان کے آبائی ملک واپس بھیجنا ہے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس کے ایک ترجمان نے جاری کیے گئے بیان میں کہاکہ نیا حکم نامہ اب اگلے ہفتے جاری ہو گا ۔

بیس جنوری کوجاری حکم نامے کوعدالت نے معطل کردیاتھا۔سان فرانسسکو،واشنگٹن اوردیگرریاستوں نیسفری پابندی کوعدالت میں چیلنج کیاتھا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نئے حکم نامے میں ریاستوں کے قانونی اعتراضات دورکیے جائیں گے۔ادھرامریکی قومی سلامتی کے وزیرکا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے امیگریشن حکم نامے کا مقصد غیرقانونی تارکین وطن کوپکڑکر ان کے آبائی ملک واپس بھیجنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :