امریکا میں یہودی قبروں کی مرمت کیلیے مسلمانوں کی اپیل، 85 ہزار ڈالر جمع

مزوری کے شہر سینٹ لوئس میں نامعلوم افراد نے 170 قبروں کو نقصان پہنچایا،دوبارہ مرمت کی جائیگی

جمعرات 23 فروری 2017 12:01

امریکا میں یہودی قبروں کی مرمت کیلیے مسلمانوں کی اپیل، 85 ہزار ڈالر ..
سینٹ لوئس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) امریکہ کی ریاست مزوری میں یہودی قبرستان کو تباہ کییجانے کے بعد امریکی مسلمانوں کے فنڈ اکٹھے کرنے کے پراجیکٹ نے اس قبرستان کی مرمت کرانے کے لیے 85 ہزار ڈالر جمع کرلیے،میڈیارپورٹس کے مطابق اس پراجیکٹ کے لوگوں کا کہنا تھا کہ انھوں نے 20 ہزار ڈالر رقم مانگی تھی جبکہ ان کو چار گنا زیادہ رقم ملی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی مسلمانوں کے فنڈ اکٹھے کرنے کے پراجیکٹ نے اس متبرک جگہ کی تعمیر نو کے لیے چندہ مانگنے کی مہم کا آغاز کیا تھا۔مزوری کے شہر سینٹ لوئس میں یہودیوں کے قبرستان میں نامعلوم افراد نے 170 قبروں کو نقصان پہنچایا۔اس قبرستان کی مرمت کے لیے فنڈ کی اپیل لنڈا اور طارق المسیدی نے کی تھی اور ان کو تین ہزار افراد نے رقم بھیجی جو کہ کٴْل 85 ہزار ڈالر ہے۔اس اپیل کے منتظمین کا کہناتھا کہ وہ مزید رقم کے لیے اپیل جاری رکھیں گے تاکہ مزوری میں بتاہ کی گئی قبروں کی مرمت کے بعد یہ رقم امریکہ میں کہیں بھی تباہ کی گئیں یہودی قبروں کی مرمت کے کام آ سکیں۔