آذر بائیجان کے سفر کے خواہش مند سعودی آن لائن ویزہ حاصل کرسکیں گے

شہریوں کو آذر بائیجان کا تین دن میں آن لائن ویزہ حاصل کرنے کی سہولت حاصل ہوگئی ،سعودی وزارت داخلہ

جمعرات 23 فروری 2017 11:54

آذر بائیجان کے سفر کے خواہش مند سعودی آن لائن ویزہ حاصل کرسکیں گے
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) سعودی عرب کی حکومت وسطی ایشیائی ریاست آذر بائیجان کا سفر کرنے کے خواہش مند شہریوں کے لیے ایک نئی سہولت شروع کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے آذر بائیجان کا آن لائن ویزہ جاری کرنے کا ایک نیا پروگرام شروع کیا ہے۔

(جاری ہے)

10 جنوری 2017ء سے شروع کردہ اس پروگرام کے ذریعے آذر بائیجان جانے والے سعودی شہری ’آصان ویزا‘ پرسسٹم پر رجسٹرڈ ہونے کے بعد تین روز میں ویزہ حاصل کرسکتے ہیں۔ سعودی وزارت داخلہ کے ڈائریکٹر تعلقات عامہ میجر جنرل ڈاکٹر محمد بن عبداللہ المرعول نے بتایا کہ وزارت داخلہ کو وزارت خارجہ کی طرف سے ایک برقی مراسلہ ملا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آذربائیجان کے ایوان صدر کی طرف سے سعودی شہریوں کو آن لائن ویزہ فراہم کرنے کی سہولت کی منظوری دی گئی ہے۔ اب جمہوریہ آذر بائیجان کا تیس روزہ وزٹ ویزہ تین دن کے اندر اندر آن لائن رجسٹریشن سے حاصل کیا جاسکے گا

متعلقہ عنوان :