ارامکو کے حصص سعودی سرمایہ کاروں کے لیے آسان شرائط پر دستیاب

ارامکو نے تین بنکوں کو متوقع عوامی ٹھیکوں کے معاہدوں پر عمل درآمد کے لیے منتخب کرلیا،امریکی اخبار

جمعرات 23 فروری 2017 11:54

ارامکو کے حصص سعودی سرمایہ کاروں کے لیے آسان شرائط پر دستیاب
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) سعودی عرب کی تیل کی سرکاری کمپنی ’ارامکو‘ نے اپنے حصص سعودی شہریوں کو کم نرخوں پر فروخت کرنے کا عزم کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ارامکو‘ نے اپنے حصص سعودی سرمایہ کاروں کے لیے غیرملکی سرمایہ کاروں کی نسبت بہت کم قیمت اور آسان شرائط پر فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ارامکو کے ذرائع کا کہنا تھا کہ کمپنی امریکی، برطانوی اور ایشیائی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے مقامی سرمایہ کاروں کی بھی منتطر ہے۔

کمپنی مقامی بنکوں کو اپنے مالیاتی مشیروں کے طور پر ساتھ شامل کرنا چاہتی ہے۔ادھر اسی سیاق میں امریکی اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ’ارامکو‘ نے تین بنکوں کو متوقع عوامی ٹھیکوں کے معاہدوں پر عمل درآمد کے لیے منتخب کیا ہے۔ان میں ’جی بی مورگان‘، ایچ ایس بی سی ہولڈنگ اور مورگان اسٹانٹلے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :