لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں ریسٹورنٹ میں دھماکہ، 7افراد جاں بحق متعدد زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 فروری 2017 11:31

لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں ریسٹورنٹ میں دھماکہ، 7افراد جاں بحق متعدد ..
لاہور (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2017ء) : لاہور کےعلاقہ ڈیفنس میں دھماکہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ ڈیفنس کے زیڈ بلاک مارکیٹ میں موجود ایک ریسٹورںٹ میں دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ دھماکے کی آواز سنتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔ 7 افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ زخمیوں کو بھی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ دھماکے سے ریسٹورنٹ سمیت ارد گرد کی عمارتوں کے بھی شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے دھماکہ وائے بلاک میں موجود ایک نجی ریسٹورنٹ میں جنریٹرپھٹنے سے ہوا۔ دھماکے کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ ڈی آئی جی آپریشنز بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ پر ہوئی تباہی دیکھ کر یہ دھماکہ جنریٹر کے پھٹنے سے ہوا معلوم نہیں ہوتا۔ تاہم پولیس نے میڈیا کو جائے وقوعہ پر جانے اور ایک جگہ اکٹھا ہونے سے منع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :