ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج ، دبئی کے لیے روانہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 فروری 2017 11:09

ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج ، دبئی کے لیے روانہ
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2017ء) : کرنسی اسمگلنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ماڈل ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیا گیا ہے جس کے بعد ماڈل ایان علی آج کراچی سے دبئی روانہ ہو گئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سپریم کورٹ میں ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے معاملے پر اپیلوں کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

سماعت میں مقتول اعجاز چودھری کی بیوہ اور وزارت داخلہ کی درخواستیں خارج کر دی گئیں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ایان علی کے بیرون ملک جانے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ جس پر گذشتہ رات وزارت داخلہ نے بھی ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا جس پر ایان علی دبئی روانہ ہو گئیں۔

متعلقہ عنوان :