شارجہ میں گاڑیاں چوری کرنے والا گروہ گرفتار

جمعرات 23 فروری 2017 11:01

شارجہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) شارجہ پولیس نے مبینہ طور پر گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کے 9 افرادکو گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

شارجہ پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کے سنیئر اہلکارکے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان میں سے 8 کا تعلق ایشیائی ممالک اور ایک کا تعلق عرب ملک سے ہے ۔کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ پولیس نے عوامی شکایات پر تحقیقات شروع کیں ۔انہوں نے بتایا کہ گینگ صرف فور بائی فور گاڑیاں چوری کرتے تھے ۔ملزمان نے کئی گاڑیاں چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :