برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے ورکنگ گروپ کا اجلاس

جمعرات 23 فروری 2017 11:01

ابو ظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے ورکنگ گروپ کا سولھواں اجلاس متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں منعقد ہوا جس میں اماراتی اور برطانوی وٖفود نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف شعبوں میں جاری منصوبوں اور ان پر عمل درآمد کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت ، سکیورٹی ، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون میں مزید اضافے پر اتفاق کیا۔