قطر ، شمالی افریقا اور عرب تارکین وطن کے مسائل کے حل کے لئے جامع حکمت عملی ترتیب دینے کے لئے اجلاس

جمعرات 23 فروری 2017 11:01

دوحہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) شمال افریقی اور عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کے مسائل کے خاتمے کے ایک موثر اور جامع حکمت عملی کی تشکیل کے لئے اقوام متحدہ کے کمشنر براے مہاجرین اور دنیا کے مختلف ممالک میں مہاجرین کے مسائل پر کام کرنے والی 25سماجی تنطمیوں کا اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں لیبیا ، شام ، فلسطین ، صومالیہ اور سوڈان کے بعض علاقوں سی ہجرت کرابے والے افراد کے مسائل پر بحث کی گئی اور انکے حل کے لیے ایک موثر اور جامع حکمت عملی کی تشکیل کے لیئے تجاویر پیش کی گئیں۔ اجلاس کے شرکاء نے سرکاری سرپرستی میں سماجی تنطمیوں کے موثر کردار کی اہمیت کو تسیلیم کرتے ہوئے انکے کام کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ عنوان :