سعودی عرب شام فوجی بھیجنے کے لیے تیار

جمعرات 23 فروری 2017 11:01

سعودی عرب شام فوجی بھیجنے کے لیے تیار
ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے تعاون سے اپنی فوجیں شام بھیجے گا۔جرمن جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب اور خیلج فارس تعاون کونسل کے دیگر ممالک، اپنی فوجیں شام بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے فوجی، شام میں امریکا کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔

(جاری ہے)

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد داعش کے قبضے سے آزاد ہونے والے علاقوں کو شام کی قانونی حکومت کے کنٹرول میں جانے سے روکنا ہے۔عادل الجبیر نے انتہائی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر بشار اسد پر دباؤ ڈالنے کے لیے اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے وزیر دفاع سے کہا ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر اندر شام کے بارے میں امریکا کی حکمت عملی کا جائزہ لینے کے بعد لازمی اقدامات کے لیے تجاویز پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :