عراق، سکول پر داعش کے حملے میں 3 بچے ہلاک، امریکی اتحادی حملے میں داعش کمانڈروں سمیت 19 دہشت گرد ہلاک

جمعرات 23 فروری 2017 10:11

عراق، سکول پر داعش کے حملے میں 3 بچے ہلاک، امریکی اتحادی حملے میں داعش ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) عراقی شہر موصل کے مشرق میں ایک سکول پر دہشتگرد تنظیم داعش کے حملے میں 3 بچے جبکہ امریکی اتحادی حملے میں داعش کے کمانڈروں سمیت 19 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق شعبہ انسداد دہشتگردی کے اہلکار رضا الویردی نے حملے سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ داعش نے ، محلّہ الریفاق میں واقعہ یافہ پرائمری سکول پر ڈرون طیارے کے ساتھ حملہ کیا۔

(جاری ہے)

رضاویردی کے مطابق حملہ سکول میں بچوں کی موجودگی کے دوران ہوا اور حملے میں3 طالب علم ہلاک ہوگئے ہیں جن میں سے ایک کی عمر 7 سال اور دو کی عمریں دس دس سال تھیں۔حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے باقی بچوں کو سکول سے بحفاظت نکال لیا ۔دوسری طرف ہسپتال کے ذرائع کے مطابق بین الاقوامی کولیشن فورسز کے ایک جنگی طیارے نے شہر کے مغربی علاقے الشفاء کے ایک پیٹرول اسٹیشن کے قریب واقع عمارت کو نشانہ بنایا ہے۔

اطلاع کے مطابق یہ عمارت دہشت گرد تنظیم سے منسلک الفرقان بریگیڈ کا ہیڈ کوارٹر تھی۔حملہ اس وقت کیا گیا جب دہشتگرد تنظیم کے سرغنہ اجلاس میں جمع تھے اور حملے میں تنظیم کے نام نہاد کمانڈروں سمیت 19 دہشتگرد ہلاک کر دئیے گئے ہیں۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا ایک حصہ غیر ملکیوں پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :