انسداد دہشت گردی اورعلاقائی استحکام کے لیے ترکی کے ساتھ تعاون ضروری ہے، روسی وزیر دفاع

جمعرات 23 فروری 2017 10:11

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) روسی وزیر دفاع سرگے شوئیگوف نے کہا ہے کہ ترکی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے لیے اتحاد قائم کرنے کے معاملے میں نیٹو کی رہبری کر سکتا ہے اور علاقائی استحکام کے لیے ترکی کے ساتھ تعاون ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق انھوں نے روسی وزارت خارجہ سے وابستہ انٹر نیشنل ریلیشنز یونیورسٹی میں منعقدہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے ترکی اور نیٹو کے بارے میں اہم بیانات دئیے۔

انھوں نے کہا کہ ترکی کے ساتھ فوجی فنّی تعاون کے شعبے میں اہم سرگرمیاں جاری ہیں اور دونوں ممالک ان کی حمایت کر رہے ہیں۔ ترکی دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کے لیے اتحاد قائم کرنے کے معاملے میں نیٹو کی رہبری کر سکتا ہے۔ ۔انھوں نے کہا کہ روس نیٹو کے ساتھ عالمی سلامتی کے موضوع پر مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن اس کے برعکس نیٹو روسی سرحدوں کے اندر اپنی فوجی طاقت کو بڑھانے کی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :