امریکامیں تارکین وطن کو ملک سے نکالنے کے لئے پولیس میں مزید بھرتی

جمعرات 23 فروری 2017 10:02

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) امریکہ کے قومی سلامتی کے وزیر نے کہا ہے کہ ملک سے غیر قانونی تارکین وطن کو نکالنے کے لئے محکمہ پولیس میں مزید بھرتی کی جا رہی ہے۔امریکا کے قومی سلامتی کے وزیر جان کیلی نے ملک سے غیر قانونی تارکین وطن کو نکالے جانے کے سلسلے میں پولیس محکمے میں مزید بھرتی کئے جانے کے احکامات دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے سکیورٹی کے مختلف اداروں پولیس اور سرحدی فوج کو ہدایات جاری کی ہیں کہ غیر قانونی تارکین وطن کو نکالنے کے لئے تازہ دم جوانوں کی بھرتی کی جائے۔امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے نئے امیگریشن قوانین کے اعلان کے بعد وائٹ ہاؤس کے ترجمان شان سپائسر نے بھی کہا ہے کہ امریکا سے ان تمام غیر قانونی مہاجرین کو نکال دیا جائے گا کہ جنھوں نے کسی جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :