سعودی شہریوں کے لئے آذر بائیجان کا 3 دن میں آن لائن ویزہ حاصل کرنے کی سہولت

جمعرات 23 فروری 2017 10:01

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) سعودی عرب کی حکومت وسطی ایشیائی ریاست آذر بائیجان کا سفر کرنے کے خواہش مند شہریوں کے لیے ایک نئی سہولت شروع کی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے آذر بائیجان کا آن لائن ویزہ جاری کرنے کا ایک نیا پروگرام شروع کیا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے آذر بائیجان جانے والے سعودی شہری آسان ویزا پرسسٹم پر رجسٹرڈ ہونے کے بعد تین روز میں ویزہ حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :