سعودی عرب نے تعمیر نو کے لیے 10 ارب ڈالر دیئے، یمنی صدر

جمعرات 23 فروری 2017 10:01

صنعاء۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی نے سعودی عرب کی جانب سے تعمیر نو کے لئے 10 ارب ڈالر پیش کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہادی نے یہ بات اپنے زیر صدارت ایک اجلاس کے دوران بتائی جس میں وزیراعظم احمد عبید بن دغر کے علاوہ کئی صوبوں کے گورنروں نے شرکت کی ان میں عدن ، تعز ، صنعاء ، لحج ، ابین ، الضالع ، شبوہ ، البیضاء اور سقطری شامل ہیں۔ ہادی کے مطابق 10 ارب ڈالر میں 2 ارب مرکزی بینک کی سپورٹ اور 8 ارب جنگ سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کے لیے ہیں۔ہادی نے یمنی حکومت کو ہدایت کی کہ بنیادی سہولیات مثلا بجلی ، پانی ، صحت ، تعلیم ، سڑکیں اور ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبوں کو ترجیح دی جائے۔

متعلقہ عنوان :