عراق، داعش جنگجو بار بار اپنا لباس اورحلیہ بدلتے ہیں

جمعرات 23 فروری 2017 10:01

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) عراق کے نینویٰ کے بائیں کنارے پر داعش کو پے درپے شکستوں کے بعد اب اس کے دائیں کنارے پر بھی شکست فاش کا سامنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق داعش کو تازہ لڑائی میں بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ داعشی جنگجو یکے بعد دیگر اپنے زیرتسلط علاقوں سے ہاتھ دھوتے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مغربی موصل کے شہروں اور دیہات کا داعش کے قبضے سے تیزی سے نکلتے جانا تنظیم کے لیے شدید مالی، مادی، معنوی اور افراد قوت کی قلت کا سبب بن رہا ہے ۔

مقامی شہریوں نے کہا کہ داعشی جنگجو تعداد میں آٹے میں نمک کے برابر ہیں۔ وہ ہر دو گھنٹے بعد اپنے کپڑے اور حلیے بدلتے ہیں۔ تاکہ لوگ یہ گمان کریں کہ داعشی جنگجوؤں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ایک سوال کے جواب میں مقامی عراقی شہری نے بتایا کہ داعش کی صفوں میں لڑنے والے بیشتر جنگجو غیرملکی ہیں یا دوسرے علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں کیونکہ وہ مقامی علاقوں کے زیادہ واقف نہیں۔ ان جنگجوؤں کا گمان ہے کہ وہ بغداد کے بہت قریب ہیں ۔

متعلقہ عنوان :